breaking news New

اپریل مبارک

کسی تہوار کی طرح ہر مدعے، ہر مسئلے، ہر تجربے، ہر بیماری اور ہر رشتے کو ایک دن تک مخصوص کر دینا جدت پسندی سمجھا جانے لگا ہے ۔۔اور اسی کا نتیجہ ہے کہ روز کوئی نا کوئی نیا دن منہ چڑھا رہا ہوتا ہے ،،، کبھی پتہ چلتا ہے آج ماں کا دن ہے اور کبھی سچ کا دن ۔۔کبھی علم کا دن اور کبھی استاد کا ۔۔ گویا اس مخصوص دن کے علاوہ ماں کا کوئی حق نہیں اور اس دن کے علاوہ علم کی کوئی طلب نہیں ۔۔خیر میجارٹی از اتھارٹی کے اصول کو دیکھتے ہوئے ہم ” سانوں کی” پر عمل کرتے ہوئے چیزوں کو مخصوص دن تک ہی محدود کرلینے کے عمل کا مثبت اور منفی تجزیہ کئے بغیر بڑھتے ہیں اپریل کے مہینے میں ہمارا منہ چڑھاتے دنوں کی طرف ۔۔

● یکم اپریل
●اپریل فول
یعنی جھوٹ بولنے کا عالمی دن ۔۔اس دن کی خاص بات یہ ہے کہ ہم فخر سے جھوٹ بولتے ہیں دوسروں کو مختلف حربوں سے بیوقوف بنا سکتے ہیں ۔۔اور اگلے ہی دن سرعام اعلان بھی کر سکتے ہیں کہ وہ فلاں بات جھوٹ تھی ۔۔شفافیت اور افادیت کا ایسا امتزاج شاید ہی کسی اور دن میں ملے ۔۔بہرحال اس دن کو آل فول’ز ڈے کے نام دے بھی پکارا جاتا ہے ۔۔

● چار اپریل
●انٹرنیشنل ڈے فار مائن اویئرنیس اینڈ اسسٹنس ان مائن ایکشن
آٹھ دسمبر دو ہزار پانچ میں جنرل اسمبلی نے ہر سال 4 اپریل کو کان کنی کے بارے میں آگہی کا عالمی دن قرار دیا ۔۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری نے اس سال اس دن بیان دیا کہ
” اس عالمی دن کے موقع پر ہم زیر زمین ہونے والے نقصانات کو ختم کرنے اور انکے استعمال کے دوران نقصان اٹھانے والے افراد کی ہر ممکن مدد کا عزم لیتے ہیں ۔۔”

● پانچ اپریل
● عالمی سمندری دن
یہ دن پہلے یو ایس اے میں بائیس مئی کو منایا جاتاہے جبکہ باقی دنیا میں پانچ اپریل سمندروں کا عالمی دن ہوتا ہے ۔۔اس دن سمندروں کے بارے میں معلومات کے علاوہ سمندری صنعت کے بارے میں آگاہی مہم چلائی جاتی ہے ۔

● سات اپریل
● صحت کا عالمی دن
صحت کا عالمی دن ہر سال سات اپریل کو ڈبلیو ایچ او یعنی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تحت منایا جاتا ہے ۔پہلی بار اسکا انعقاد انیس سو اڑتالیس میں کیا گیا۔۔۔اس دن صحت کے متعلق مختلف کانفرنسز اور آگاہی پروگرام منعقد ہوتے ہیں ۔

● آٹھ اپریل
●رومانیہ کا دن
رومانیہ کا عالمی دن آٹھ اپریل کو منایا جاتا ہے ۔۔جس دن وہ اپنی تہذیب کی ترویج کیلئے مختلف اقدامات اٹھاتے ہیں ۔اس وقت دنیا میں تقریبا بارہ ملین روما موجود ہیں ۔شمالی ہندوستان کو چھوڑنے کے بعد رومانی مشرقی یورپی ممالک میں منتقل ہوگئے ۔۔وہ دنیا کی کل آبادی کا تقریبا بارہ فیصد ہیں۔

●دس اپریل
●ہومیو پیتھی کا عالمی دن
ہومیو پیتھی کا عالمی دن دس اپریل کو منایا جاتا ہے ۔ہومیو پیتھی ادویات کے متبادل کا ایک نظام ہے جو سترہ سو چھیانوے میں شروع ہوا اور بہت کامیابی سے آج تک چل رہا ہے ۔اس دن ہومیو پیتھی طریقہ علاج سے منسلک اجلاس منعقد کئے جاتے ہیں ۔

●گیارہ اپریل
●زچگی کا عالمی دن
محفوظ زچگی کا عالمی دن گیارہ اپریل کو منایا جاتا ہے ۔اسکا مقصد صحت کے مراکز کا قیام، آگاہی پھیلانے کے لئے منٹ لگ ذرائع کا استعمال، دوران زچگی و حمل حفاظتی اقدامات اور مسائل کا مناسب تدارک شامل ہے ۔

●سترہ اپریل
● ہیمو فیلیا کا دن
اس سال سترہ اپریل ہیمو فیلیا کا انتیسواں عالمی دن منایا جائے گا اور اس سال کا مرکزی خیال ہوگا
” شیئرنگ نالج میکس از سٹرانگ”
( sharing knowledge makes us strong)
اس مرکزی خیال کے ساتھ ہیموفیلیا سے متعلق پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ معلومات کا تبادلہ ہوگا ۔

●اٹھارہ اپریل
●ورثے کا عالمی دن
ہر سال اٹھارہ اپریل کو ورثے کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔۔اسے عجائبات اور قدیم جگہوں کا دن بھی کہتے ہیں ۔یہ ایک سالانہ تہوار سمجھا جاتا ہے جسکا مقصد انسانی ورثے کو محفوظ رکھنا اور اس شعبے سے منسلک ہر فرد کی کوششوں کی حفاظت یقینی بنانا ہے ۔اس دن ماہرین ارضیات ، آثار قدیمہ کے ماہرین، تاریخ دان اور دیگر منسلک شعبوں کے ماہرین ورثے کی حفاظت اور اس کی اہمیت سے متعلق حوصلہ افزاء کانفرنسز کا اجراء کرتے ہیں ۔

●اکیس اپریل
● تخلیقیت اور جدت پسندی کا عالمی دن
اس دن کا مقصد ہر شعبے میں کام کرنے والے ماہرین کو انفرادی و اجتماعی ۔۔۔مشینی اور انسانی سطح پر تخلیقیت اور نئے رحجانات پر مائل کرنا ہے تاکہ ایجادات میں نت نئے پہلو سامنے آ سکیں۔

●بائیس اپریل
●زمین کا عالمی دن
یوم ارض بائیس اپریل کو منایا جاتا ہے اور اس دن ماحولیاتی آلودگی سے بچاو، زمین کے بارے میں معلومات اور اسکی حفاظت پر راغب کرنے کیلئے نہ صرف زبانی لیکچرز بلکہ عملی اقدامات بھی اٹھائے جاتے ہیں ۔اور لوگوں کے اندر اس دن کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنے کے ساتھ شجر کاری جیسی سرگرمیوں پر ابھارا جاتا ہے ۔

●تئیس اپریل
●کتابوں کا عالمی دن
تئیس اپریل ، دنیا بھر میں کتابوں کا عالمی دن یا پھر کاپی رائٹ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ ایک سالانہ ایونٹ ہے جس کا انعقاد یونائیٹڈ نیشنز ایجوکیشنل سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن یعنی یونیسکو کرتی ہے اس کا مقصد مطالعے اور اشاعت کے فروغ اور کاپی رائٹ کے شعور کو پروموٹ کرنا ہے یہ دن پہلی بار 23 اپریل 1995 کو منایا گیا۔

●چوبیس اپریل
● لیبارٹری کے جانوروں کا عالمی دن
دنیا بھر میں 24 اپریل کو ورلڈ ڈے اور اینیملز ان لیبارٹریز کے طور پر منایا جاتا ہے اس کا انعقاد جانوروں کی تنظیم ایپل فور ایپل ٹریٹمنٹ آف اینیملز یعنی پیٹا نے انیس سو اسی میں کیا تاکہ وہ دنیا بھر میں جانوروں کے انسانوں کے حقوق پر بات کر سکیں جن کا استعمال تجرباتی طور پر کسی بھی لیبارٹری میں ہوتا ہے

●پچیس اپریل
● ملیریا کا عالمی دن
25 اپریل کو دنیا بھر میں ملیریا سے بچاؤ کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن کا مقصد عوام میں ملیریا سے متعلق پھیلے ہوئے خدشات غلط فہمیوں اور اس کے سدباب سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اس دن کا انعقاد پہلی بار مئی 2007 میں عالمی ادارہ صحت نے اپنے 60 ویں سیشن کے دوران کیا۔۔۔

●انتیس اپریل
● رقص کا عالمی دن
انٹرنیشنل ڈانس ڈے یعنی عالمی یوم رقص دنیا بھر میں 29 اپریل کو منایا جاتا ہے اس کا اہتمام اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے پہلی بار 1982 میں کیا اس دن کا مقصد پوری دنیا میں کلچرل ایکٹیویٹیز یعنی رقص کو دنیا بھر میں فروغ دینا تھا۔۔۔۔

<

0 Comments

Leave a Comment

Login

Welcome! Login in to your account

Remember me Lost your password?

Lost Password