breaking news New

خواتین میں پائے جانے والی دس عادات

ان سے ملئے ۔۔۔یہ ہیں حوا کی جانشین
جی ہاں وہی ، جن کی وجہ سے تصویر کائنات رنگین ، سنگین اور،حسین ہے ۔یہی نہیں بلکہ دنیا بھر کا تمام ادب انہی کا مرہون منت ہے. یہ نہ ہوتیں تو شعراء کو لکھنے کیلئے موضوعات ہی نہ ملتے. مجسم وجہ آورد ہیں ۔اگر روئے کائنات پر عورت کا وجود نہ ہوتا تو شاید معجزہ نما شہہ پارے تخلیق ہی نہ ہو پاتے ۔ان کی آنکھیں ، ہونٹ ، بال ، گال ،چال غرضیکہ ہر چیز پر ہی آرٹ کا کوئی نہ کوئی ماسٹر پیس تخلیق ہوچکا ۔
آرٹ اور،خوبصورتی کا یہ بے مثال نمونہ اپنی ذات میں کتنی نادر،اور،دلچسپ ہے ، آئیے جانتے ہیں اس بارے میں اور،ان کی چیدہ چیدہ خصوصیات پر ایک نظر،ڈالتے ہیں ۔جو بہت دلچسپ و عجیب ہیں ۔

1 ۔۔۔۔۔۔۔احساس برتری

عورت چاہے کسی خطے ، کسی بھی رنگ و نسل سے تعلق رکھتی ہو وہ ایک خوامخواہ کے احساس برتری میں مبتلا ہوتی ہے ۔تقریبا ہر دوسری عورت کا خیال ہوتا ہے کہ وہ ذہانت فطانت اور حسن کا،ایسا شاہکار ہے جس کی دوسری کوئی اور مثال ملنا،تقریبا ناممکن ہے ۔وہ خود کو خوبیوں کا مرقع سمجھتی ہے ۔اب یہ بات کتنی سچ ہے اس بات کا،اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہر عورت کا اپنے بارے میں یہی خیال ہے ۔

2۔۔۔۔۔۔۔۔احساس کمتری

دلچسپ بات یہ ہےکہ ہر دوسری عورت احساس برتری کیساتھ ساتھ احساس کمتری کا بھی شکار ہے ۔اس کے نزدیک اس،سے زیادہ مظلوم ، محروم اور لاچار عورت کوئی اور ہے ہی نہیں ۔۔۔۔۔۔اس خود ساختہ احساس محرومی میں مبتلا عورت سمجھتی ہے کہ اس کے علاوہ باقی ہر عورت کو،اچھی شکل ، اچھی زندگی اور،اچھا لائف پارٹنر ملا ہے اور دنیا کی ہر خراب چیز اس کے حصے میں آئی ہے ۔ نتیجتا ساری زندگی احساس کمتری میں ہی گزاردیتی ہے ۔

3……..حسد

یہ عادت دنیا کی تقریبا ہر عورت میں موجود ہوتی ہے ۔ان کی سہیلی ، ہمسائی ، کولیگ یا پھر دوسری رشتے دار خواتین اس جذبے کو،توانا کرنے کیلئے ہر،وقت تیار رہتی ہیں ۔کبھی کوئی اس سے زیادہ اچھا،اور بڑا گھر،خرید لیتی ہے تو کسی کو جاب میں ترقی مل جاتی ہے اور کوئی سہیلی فارن ٹرپ پر نکل جاتی ہے ۔جس کے نتیجے میں یہ حسد کی آگ میں جل جل کر اپنا،رنگ خراب کرتی رہتی ہیں ۔

4 ۔۔۔۔۔۔ منافقت

یہ خاصا بھی خواتین کا ہی ہوتا ہے کہ دل میں نفرت ، حسد اور ناپسدیدگی چھپاکر زبان سے پھول جھاڑ رہی ہوتی ہیں ۔اپنی ہم عمر خواتین کے لباس ، طرز زندگی سے بھلا کتنا ہی خار کھاتی ہوں ، ہر دلعزیز بننے کیلئے بے جا تعریفیں کرنا آتی ہیں ان کو ۔

5…..حساسیت

عورت صنف نازک کہلاتی ہے ۔ جسمانی لحاظ سے تو نرم و نازک ہوتی ہی ہے لیکن نازک احساسات کی بھی مالک ہوتی ہے ۔ حساسیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے ان میں ۔کسی کو تکلیف میں دیکھ کر ان کی آنکھوں میں فورا آنسو آجاتے ہیں ۔ انسان تو انسان کسی کتے یا بلی کے بچے پر بھی اپنی ساری محبت اور مامتا لٹا دیتی ہیں ۔

6…….دکھاوا

دکھاوا اور نمودو نمائش کی عادت بھی بلا تفریق دنیا کے ہر خطے کی عورت میں پائی جاتی ہے. گھر میں نیا کتا آیا ہے یا ڈائمنڈ کی انگوٹھی ، لان میں نیا پھول کھلا ہے یا بچے کا داخلہ شہر کے سب سے بڑے سکول میں ہوا ہے ، جب تک پورے محلے کو بتا نہ لیں ان کو چین نہیں پڑتا ۔ اب تو سوشل میڈیا نے اس مقصد کے حصول کو بہت،آسان کردیا ہے ۔۔۔ ۔۔ایک سیلفی یا،ایک سٹیٹس اپڈیٹ سے ہی سب کو جلا کر بھسم کرنا اب نہایت آسان ہوگیا ہے ۔

7…….مقابلہ بازی

خواتین کی ایک مقبول عام خاصیت مقابلہ بازی بھی ہے ۔ دوسروں کا لال چہرہ دیکھ کر اپنا منہ رنگنا تو ان کیلئے زندگی اور موت کی جنگ جیسا ضروری عمل ہوتا ہے ۔۔۔۔۔اگر یہ رجحان نہ ہوتا تو،شاید،دنیا کی ہر دکان بند ہوجاتی اور کاروبار زندگی مفلوج ہوجاتا، بھلا ہو مقابلے بازی کی اس،دوڑ کا کہ بہت سے لوگوں کی روزی روٹی اس سے،وابستہ ہوتا ہے ۔

8…….ہمدردی کی خواہش

ہمدردی اور محبت کی خواہش بھی عورت کی فطرت میں شامل یے ۔وہ اپنے اردگرد موجود ہر شخص کی توجہ اور ہمدردی چاہتی ہیں ۔ اپنی زندگی میں سب کچھ ہوتے ہوئے بھی بلاوجہ کے رونے رونا ان کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے ۔خودساختہ محرومیوں کے قصے سناکر بدلے میں جھوٹی تسلیاں حاصل کرنا بھی انکا طرہ امتیاز ہے

9……فضول خرچی

اکثر خواتین اس مرض میں مبتلا ہوتی ہیں ۔آمدن سے زیادہ خرچ کرنے کی بری لت کی وجہ سے ان کا بجٹ ہروقت آؤٹ رہتا ہے ۔اور اس مسئلے کا ایک عجیب حل ان کے پاس یہ ہوتا ہےکہ بڑی جگہوں پر خرچ کرنے کی بعد چھوٹی چھوٹی جگہوں پر پیسے بچانے کے خبط میں مبتلا ہوجاتی ہیں ۔

10…….متفرقات
کچھ اور عجیب وغریب عادات بھی پائی جاتی ہیں ان میں جیسے کہ
ٹینشن میں ناخن کترنا
خوشی میں چھلانگیں لگانا
منہ کے پمپلز چھیلتے رہنا
کاکروچ اور چھپکلی دیکھ کر چیخیں مارنا
صوفے یا بستر پر چڑھ کر کمرے میں گھسنے والی بلی کو منہ سے بھگانے کی کوششیں کرنا
اپنے شوہر یا بوائے فرینڈ کے فون کی چیکنگ بھی دنیا کی ہر عورت میں پائی جاتی ہے ۔۔

<

0 Comments

Leave a Comment

Login

Welcome! Login in to your account

Remember me Lost your password?

Lost Password